واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں کیپیٹل ہل کی عمارت کو فضا میں مشتبہ طیارے کی موجودگی کی خبر پر خالی کروا لیا گیا۔ تاہم بعد میں پتا چلا کہ جس طیارے کو پولیس خطرہ سمجھ رہی تھی وہ جہاز ایک پروگرام کی ریہرسل کیلیے پیراٹروپرز کو لیے پروازکر رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کیپیٹل ہل کی عمارت کو فضا میں مشتبہ طیارے کی موجودگی کی خبر پر خالی کروا لیا گیا۔ تاہم بعد میں پتا چلا کہ جس طیارے کو پولیس خطرہ سمجھ رہی تھی وہ جہاز ایک پروگرام کی ریہرسل کیلیے پیراٹروپرز کو لیے پروازکر رہا تھا۔دوسری جانب غلط اطلاع پرکیپیٹل ہل کی عمارت خالی کروانے پر ارکان کانگریس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن پربرس پڑے۔اسپیکر نینسی پلوسی نے اس حوالے سے کہا کہ غفلت اور غیرذمہ داری کے باعث کیپیٹل ہل میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا گیا۔