پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

تلاوت و اذان کے عالمی مقابلے کے فاتحین میں 12ملین ریال کے انعامات تقسیم

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سرکاری سطح پر تلاوت قرآن پاک اور اذان کے عالمی مقابلے کے فاتحین میں خطیر رقم کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے قرآن اور عالمی اذان کے عطر الکلام مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں

میں انعامات تقسیم کیے۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 12 ملین ریال کی رقم تقسیم کی گئی۔یہ عطر الکلام پروگرام کے آخری مرحلے میں دنیا بھر سے قرا احضرات اور موذنین نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک میں مراکش کے یونس مصطفی غربی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50 لاکھ ریال کا انعام حاصل کیا۔ اس کے بعد برطانیہ کے محمد ایوب عاصف تلاوت کلام پاک میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پر بیس لاکھ ریال کا انعام جیتا جب کہ بحرین کے قاری محمد مجاھد تیسری پوزیشن حاصل کی اور 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔ مراکشی مقابلہ کرنے والے یونس مصطفی غریبی کے ذریعے تلاوت کی شاخ کے لیے پہلا انعام جیتا، جس کی مالیت 50 لاکھ سعودی تھی۔ قرآت مین چوتھی پوزیشن ایک ایرانی قاری محمد جاسم موسوی نے حاصل کی اور اسے پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا گیا۔اذان کے بین الاقوامی مقابلے میں ترکی کے دوموذن محسن کارا اور البجان جلیک نے مشترکہ طور پر پہلا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔محسن علی کو دو ملین ریال جب کہ بجان کوایک ملین ریال کا انعام دیا گی۔ تیسری پوزیشن سعودی عرب کے موذن عبدالرحمان بن عادل نے حاصل کی اور اسے نصف ملین ریال کا انعام دیا گیا جب کہ چوتھی پوزیشن بھی ایک سعودی شہری انس الرحیلی نے حاصل کی اور 2 لاکھ 50 ہزار ریال کا انعام حاصل کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اذان اور حسن قرآت کا یہ عالمی مقابلہ سنہ 2019 سے جاری ہے۔ رواں سال اس مقابلے میں دنیا بھر سے 40 ہزار مسلمان قرآن نے حصہ لیا۔ ان کا تعلق 80 مختلف ملکوں سے ہے۔ فائنل مقابلے کے لیے 36 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…