اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ نے بھی تحریک انصاف کے جلسوں پر جوابی حکمت عملی تیار کر لی

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، (ن )لیگ نے

عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ جبکہ شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو مزید عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت پر شہباز شریف عنقریب عوام کو اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو عوامی ریلیف دینے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دے دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…