ورلڈ بینک نے روس اور بیلاروس میں تمام منصوبے بند کر دئیے

3  مارچ‬‮  2022

کیف (این این آئی)یوکرین پر حملے کے پیش نظر ورلڈ بینک نے روس اور بیلا روس میں اپنے تمام منصوبے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے ماسکو پر بین الاقوامی پابندیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی پابندیوں کے باعث روس کی کرنسی کریش کر گئی ہے اور معیشت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ عالمی عدالت انصاف نے بھی روس کے یوکرین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اب ورلڈ بینک نے بھی روس کی جانب سے یوکرین پر حملے اور بیلاروس کی جانب سے یوکرین پر حملے میں روسی معاونت پر دونوں ممالک (روس اور بیلاروس) میں اپنے تمام منصوبے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز نے بھی کہا ہے کہ عالمی پابندیوں نے روس کی قرض واپس کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور روس کی قرضہ واپس کرنے کی سکت اب ختم ہو کر رہ گئی ہے۔موڈیز نے روس کی طویل المدتی خسارہ واپس کرنے کی صلاحیت کو بی اے اے 3 سے بی 3 کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے جبکہ فچ نے روس کی ریٹنگ بی بی بی سے بی کر دی ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک نے روس کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سمیت کئی روسی کمپنیوں پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…