لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کر لیا ۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق صابر ہاشمی کو وزیر اعظم کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر
کرائم ونگ کے مطابق چند روز قبل ٹویٹر پر وزیر اعظم پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلایا گیا، جس پر صابر ہاشمی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق صابر ہاشمی کے موبائل فون اور ڈیجیٹل میڈیا قبضے میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔