بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، لاہور قلندرز نے ایک اور فتح اپنے نام کر لی

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، جیسن رائے کوئی رنز نہ بنا سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

احسن علی راشد خان کا شکار بنے انہوں نے 8 رنز بنائے، جیمز وینس کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ سرفراز احمد 12 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ عمر اکمل نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور وہ ڈیوڈ ویزے کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن خان نے 17 رنز بنائے اور وہ ڈیوڈ ویزے کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 39 گیندوں پر 52 رنز بنائے وہ حارث رؤف کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر نے 7 اور نور احمد نے 13 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیتنے کے لئے 142 کا ٹارگٹ دیا۔لاہورقلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا، عبداللہ شفیق نے 19 رنز بنائے اور وہ غلام مدثر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 53 رنز بنائے اور وہ نور احمد کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام نے بھی انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

انہوں نے 55 اور محمد حفیظ نے 9 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح لاہور قلندرز کی ٹیم نے 17.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نور احمد اور غلام مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…