بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

موٹاپے سے دماغ بھی جلدی بوڑھا ہو جاتا ہے، تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو(این این آئی)کینیڈا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے سے نہ صرف دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ دماغ کو بھی زیادہ تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہونے لگتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق 50 سے 66 سال کے 9 ہزار سے زائد کینیڈین

شہریوں پر کی گئی جن کی اوسط عمر 58 سال کے لگ بھگ تھی۔ان میں سے جو افراد معمول سے زیادہ وزنی (اوور ویٹ)یا موٹے تھے، ان میں توقعات کے مطابق دل اور شریانوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی نارمل وزن والے لوگوں کی نسبت زیادہ تھا۔تاہم جب یادداشت اور اکتساب (سیکھنے کی صلاحیتوں)سے متعلق ان افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تو موٹے افراد کا اسکور، نارمل وزن رکھنے والوں سے نمایاں طور پر کم دیکھا گیا۔موٹے افراد میں یادداشت اور اکتساب کی کمی سے ظاہر ہورہا تھا کہ اضافی چربی نہ صرف ان کے جسم کو، بلکہ ان کے ذہن کو بھی متاثر کررہی تھی۔اسی بنا پر موٹے لوگوں کی ذہنی عمر، ان کی جسمانی عمر کے مقابلے میں کئی سال زیادہ ہوچکی تھی، یعنی وہ وقت سے پہلے بوڑھے ہونے لگے تھے۔اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین کا کہنا تھا کہ موٹاپے میں مبتلا افراد کو اپنی جسمانی سرگرمیوں، بالخصوص پیدل چلنے پر زیادہ توجہ دینا چاہیے کیونکہ اس طرح جسم میں خون کا بہا بہتر ہوتا۔نتیجتاً دماغ تک پہنچنے والے خون کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور دماغ کی صحت بہتر رہتی ہے جس سے دماغ پر عمر رسیدگی کے اثرات بھی کم پڑتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…