بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کو وزیر اعظم آزادکشمیر نامزد کئے جانے کا قوی امکان

3  اگست‬‮  2021

راولاکوٹ (آن لائن)آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے پلان اے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا، منگل کے روز بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کو وزیر اعظم آزادکشمیر نامزد کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ صدارت کے لیے پونچھ کو ترجیح مل سکتی ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کے لیے دوپلان تشکیل دئیے گئے تھے پلان اے کے مطابق تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت ملنے کی صورت میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر کا عہدہ بیر سٹر سلطان محمو د چوہدری کو دیا جانا تھا جس پر بلا آخر آج فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا انتخاب چند اہم وجوہات پر کیا جارہاہے پہلی وجہ عالمی سطح پر ان کا اثرو سوخ ہے وہ عالمی دنیا کے سامنے کشمیر پر قابض بھارت کو بے نقاب کرنے اہم کردار اد اکر سکتے ہیں اور ان کی لابی بھی موثر ہے۔ دوسری وجہ بیر سٹر سلطان کی طرف سے آزاد کشمیر میں بلا خوف تمام ماضی کے حکمرانوں اور بیو رو کریسی کے احتساب کا مشن ہے ۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ بیرسٹر سلطان مخالف لابی سے زیادہ سے زیادہ تین ممبران اسمبلی اور بیر سٹر کی حمایت یافتہ لابی سے کم از کم اٹھا رہ امیدواروں کے ممبران اسمبلی منتخب ہو ئے ہیں۔ جن کا اتنی بڑی تعداد کو نا راض کرنا ممکن نظر نہیں آ تا ماضی میں حمید پوٹھی کے ممبر کشمیر کونسل بننے کے وقت بیر سٹر لابی کو نظر انداز کر نے کا پیپلز پارٹی کا تجربہ بھی سامنے ہے بیر سٹر سلطان کے ساتھ بیگم نو رین ابراہیم کے خاوند فاروق ابراہیم، کا نام سر فہرست ہے۔۔ پلان بی کے مطابق تحریک انصاف کی اکثریت نہ ہونے کے باعث پیپلز پا رٹی سے مل کر حکومت بنانا شامل تھا۔ ایسی صورت میں سردار یعقوب خا ن کو صدرریاست یا چوہدری یاسین کو سنیئر وزیر اور میاں وحید کو سپیکر بنائے جانے کا فیصلہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…