اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے،اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پتھر ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرم اسٹرونگ کی جانب سے صدر موک ویتسی مسیسی

کو پیش کیا گیا۔یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے، اس سے قبل 1905میں جنوبی افریقہ میں 3 ہزار 106 قیراط کا کلینن پتھر دریافت کیا گیا تھا اور بعدازاں 2015 میں بوٹسوانا میں ایک ہزار 19 قیراط وزنی لیسیڈی لا رونا دریافت ہوا تھا۔لینیٹ آرم اسٹرونگ نے کہا کہ یہ ڈیبسوانا کی 50 سالہ تاریخ میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جواہر کے معیار کا پتھر ہوسکتا ہے۔لینیٹ آرم اسٹرونگ نے کہا کہ ہمیں اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس ہیرے کو ڈی بیئرز چینل کے ذریعے فروخت کیا جائے یا سرکاری اوکاوانگو ڈائمنڈ کمپنی کے ذریعے بیچا جائے۔وزیر معدنیات لیفوکو موگی نے کہا کہ ابھی اس دریافت ہونے والے پتھر کو نام دیا جانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پتھر کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔سال 2020 میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہیرے کی فروخت کے بعد اس نایاب پتھر کی فروخت کا اس سے بہتر کوئی وقت نہیں تھا۔بوٹسوانا کی حکومت ڈیبسوانا کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ رائلٹیز اور ٹیکسز کے ذریعے وصول کرتا ہے۔سال 2020 میں ڈیبسوانا کی پیداوار 29 فیصد کم ہوکر ایک کروڑ 66 قیراط تک پہنچ گئی تھی جبکہ فروخت 30 فیصد کم ہوکر

2.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔سفری پابندیوں میں نرمی اور جیولری کی مارکیٹس دوبارہ کھلنے کے ہیرے کی عالمی مارکیٹ بحال ہورہی ہے اور اس سال 2021 میں ڈیبسوانا اپنی پیداوار کو 2 کروڑ 30 لاکھ قیراط کی سطح تک 38 فیصد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…