ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیکس میں اضافہ، ڈیری سیکٹر 6 ارب، چینی 44 ارب، آٹا پر 70 ارب کا اضافی بوجھ بڑھنے کا امکان،تمام ادائیگی کا بوجھ صارفین کے سر ہو گا

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عوام میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی بنیادی غذائی اشیاء یعنی دودھ اور گندم سے تیار کی جانے والی مصنوعات اور چینی پر ٹیکسز کی شرح میں کئے جانے والے اضافے سے صارفین کو 120 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔قومی اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیے جانے والے

فنانس بل میں عوام میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی بنیادی غذائی اشیا یعنی دودھ اور گندم سے تیار کی جانے والی مصنوعات اور چینی پر ٹیکسز کی شرح میں کئے جانے والے اضافے سے صارفین کو 120 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس میں اضافہ سے صارفین پر 6 ارب روپے سالانہ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، چینی کی مارکیٹ پرائس پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے صارفین کو 44 ارب روپے مزید دینا ہوں گے جبکہ فلورملز پر ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ملک بھرمیں آٹا میدہ صارفین پر 70 ارب روپے کا اضافی بوجھ آئیگا۔ ڈیری مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے خواتین اور بچوں میں پہلے سے موجود غذائیت کی قلت مزید بڑھ سکتی ہے۔عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر دس میں سے آٹھ بچے بھرپور اور غذائیت بھری خوراک کی قلت کا شکار ہیں ۔ مجوزہ فنانس بل کے مطابق ایکس قیمت کی بجائے مارکیٹ پرائس پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے چینی کی قیمت 10 روپے کلو تک بڑھ سکتی ہے آٹا کی فی کلو قیمت 5 روپے جبکہ میدہ کی فی کلو قیمت 2 روپے بڑھ سکتی ہے ۔ چینی پر ٹیکسز کی شرح میں کئے جانے والے اضافے سے صارفین کو 120 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…