اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کولن منرو نے افتخار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ افتخار نے مجھے ٹوٹی پھوٹی انگلش میں کہا کہ پچ پر رہنا، آؤٹ نہیں ہونا۔کولن منرو نے مزید کہا کہ افتخار احمد خوبصورتی سے کھیلے اور مجھے بھی پر سکون رہنے میں مدد دی
۔واضح رہے کہ یوزی لینڈ کے سپر سٹار کھلاڑی کولن منرو اس وقت ابو ظبی میں موجود ہیں۔ سپر اسٹار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ اور اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ سٹار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل کو ایک بہترین کرکٹ لیگ کرار دیا۔کولن منرو نے شاداب خان کو سب سے بہترین کپتان قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں بہت سارے کپتانوں کے ساتھ کھیلا ہوں مگر شاداب خان سب سے بہترین کپتان ہیں۔شاداب باقیوں سے بلکل مختلف کپتان ہیں، اور بہت ٹھنڈا دماغ رکھنے والے ہیں، اور دوسرے کھلاڑی کی بات کو سنتے اور سمجھتے بھی ہیں۔