جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی کا50میگا پکسل کیمرے والا فلیگ شپ فون متعارف

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی نے21سیریز کے طاقت ور ترین کیمرے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کروا دئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیائومی نے سیریز کے جو تین نئے فون متعارف کرائے انہیں 12، 12 پرو اور 12 ایکس کا نام دیا گیا ، جن کے کیمرے ماضی کے مقابلے میں جدید اور طاقت ور ہیں،شیائومی 12 سائز کے اعتبار سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹا ہے،

جس کا ڈسپلے 6.28 انچ ایف ایچ ڈی پلس ریزولیشن جبکہ 120 ریفریش ریٹ سپورٹ ہے۔اس کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ، اسنیپ ڈراگن 8 جنریشن کا ایک پراسیسر جب کہ پچاس واٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔شیائومی 12 سیریز کے فونز کا مین کیمرہ 50 میگا پکسل اور وائیڈ لینس 1.9 ہے، جب کہ اس میں پہلی بار سونی کمپنی کی چپ آئی ایم ایکس 707 نصب کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے کم روشنی میں واضح اور اچھی تصویر لینا ممکن ہوگا۔جدید کیمرے، وائیڈ لینس اور ٹیلی مارکو کی مدد سے ایک ساتھ بہت سی تصاویر لینے میں آسانی ہوگی جب کہ انسان اور جانوروں کے چہروں کو بھی آسانی سے منتخب کیا جاسکے گا۔ شیائومی 12 8 اور 256 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے جب کہ بارہ جی بی ریم اور سیم میموری والے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شیائومی 12 پرو کی قیمت بھی میموری اور ریم کے حساب سے مختلف مقرر کی گئی ہے، 8 جی بی ریم ، 128 اور 256 جی بی میموری والے فون کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 31 ہزار اور 1 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اسی طرح 12 جی بی ریم اور 256 میموری والے فون کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شیائومی 12 ایکس 8 اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت بالترتیب 89 ہزار اور ایک لاکھ 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شیائومی 12 سیریز کے فون اکتیس دسمبر سے چین کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…