جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سمندری پرندے طویل سفر میں اپنی قوت شامہ استعمال کرتے ہیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یہ سمندری پرندے ہزاروں کلومیٹر کا سفر بغیر بھٹکے طے کر لیتے ہیں۔ آرکٹک ٹرن نامی پرندہ موسم گرما برطانیہ میں گزارتا ہے جبکہ سردیوں میں وہ کئی ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے قطب جنوبی، انٹارکٹکا کا رخ کرتا ہے۔ لیکن سائنسدان اس مخمصے کا شکار تھے کہ یہ سمندری پرندے اتنا طویل سفر

بغیر بھٹکے کیسے طے کرتے ہیں اور ان کو ہر سال یہ راستے کیسے یاد رہتے ہیں۔ درجہ حرارت بڑھنے سے پرندوں کی قبل ازوقت ہجرت مگر اب نئی تحقیق کے مطابق یہ پرندے اپنی قوت شامہ استعمال کر کے یہ فاصلے طے کرتے ہیں۔ آکسفورڈ، بارسلونا اور پیسا یونیورسٹیوں کے محققین نے مل کر اس تحقیق میں حصہ لیا جہاں انھوں نے سمندر سے اوپر اڑنے والے پرندوں میں سونگھنے کی قوت ختم کر دی اور اس کے بعد ان کی پرواز کا جائزہ لیا۔ اس تجربے سے یہ معلوم ہوا کہ یہ پرندے خشکی پر پرواز کرتے ہوئے اپنا راستہ نہیں بھولتے لیکن جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہیں تو وہ بھٹک جاتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ جب ان کے پاس بصری مدد نہ ہو تو وہ مختلف اقسام کی مہک کی مدد سے اپنا سفر طے کرتے ہیں۔ ماضی میں کیے گئے تجربات اور تحقیق سے یہ بات پتہ چلی تھی کہ قوت شامعہ ختم کر دینے سے پرندے گھر کا راستہ بھول جاتے ہیں لیکن کچھ ماہرین نے سوال اٹھایا تھا کہ ایسا کرنے سے پرندے کھانا ڈھونڈنے کی صلاحیت سے بھی عاری ہو جاتے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے محقق اولیور پیڈگیٹ نے کہا کہ ‘ہماری نئی تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان پرندوں کو طویل فاصلے تک سمندر کے اوپر سفر کرنے کے لیے قوت شامہ کی ضرورت ہوتی ہے۔’ تجربے میں استعمال کیے جانے والے پرندے بحیرہ روم کے قریب اپنے گھونسلے بناتے ہیں لیکن افزائش نسل کے موسم کے

اختتام کے بعد وہ بحر اوقیانوس کے اوپر سفر کر کے افریقہ اور برازیل کی جانب چلے جاتے ہیں۔ ان پرندوں پر جی پی ایس آلے لگائے گئے تھے تاکے ان کی پرواز کے راستے کو جانچا جائے۔ جو پرندے زمینی علاقوں کے پاس سے گزرے ان کو تو اتنی دشواری نہیں ہوئی لیکن وہ پرندے جن کو سمندر کے اوپر سفر کرنا تھا، وہ اپنا راستہ بھٹک گئے۔ یہ تحقیق سائنٹیفیک رپورٹس نامی تحقیقی جریدے میں شائع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…