جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

’تیزاب زدہ پانیوں سے تمام سمندری حیات کو خطرہ‘

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایک بڑے تحقیقی منصوبے کے مکمل ہونے پر معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں کے تیزی سے تیزاب زدہ ہونے کی وجہ سے تمام سمندری حیات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جرمنی کی یونیورسٹیوں کی آٹھ سال پر محیط تحقیق کے مطابق سمندری حیات کی چند اقسام کو تو اس سے فائدہ پہنچے گا لیکن ذیادہ تر خوراک کی فراہمی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوں گی۔ استولا سمندری حیات کے لیے محفوظ علاقہ مشتری کے چاند پر زندگی کی تلاش سائنسدانوں نے سرد پانیوں کی مچھلی کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ان مچھلیوں کی چوتھائی فیصد مچھلیاں اپنی عمر پوری کر پائیں گی کیونکہ سمندر تیزابی ہو رہے ہیں۔ تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کیمیائی تبدیلیاں تابکاری، ساحلوں پر تعمیراتی کاموں اور ماحول دشمن گیسوں کے اخراج کی وجہ سے رونما ہو رہی ہیں۔تحقیق میں 250 تحقیق دانوں نے حصہ لیا ہے جس کا نام ’بائیو ایسڈ‘ ہے۔ اس تحقیق کے تفصیلی نتائج پر مبنی ایک کتابچہ ماحولیات پر ہونے والے سالانہ مژاکرات کے دوران مذکرات کاروں کو فراہم کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات رواں سال نومبر میں جرمنی کے شہر بون میں منعقد

ہو رہے ہیں۔ تحقیق کے ابتدائی نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’فوسل فیولز‘ یا قدرتی ایندھن سے خارج ہونے والا کاربن سمندر کے پانی میں جذب ہو جاتا ہے جو کہ ’کاربونک ایسڈ‘ بناتا ہے اور اس سے پانی کا ’پی ایچ‘ لیول یعنی ہائیڈروجن آئنز کا ارتکاز کم ہو جاتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کیا ہے؟پاکستان میں پہلی مرتبہ زندہ بلیو وہیل دیکھی گئیدنیا بھر میں صنعتی انقلاب کے بعد عالمی سمندروں کے پانی میں ’پی ایچ‘ کی سطح پہلے ہی کافی گر چکی ہے جس کی وجہ سے سمندری پانی کی تیزابیت میں 26 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔تحقیق کے مصنف پروفیسر ایلف ریبیسیل نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘سمندری پانی کے تیزاب زدہ ہونے سے تمام سمندری حیات متاثر ہوں گی البتہ ان کے درجے مختلف ہوں گے۔’ان کے مطابق ‘سمندری حیات کی ابتدائی زندگی کے مرحلے زیادہ متاثر ہوں گے بہ نسبت بڑی عمر کی حیات کے، لیکن اگر کوئی جاندار براہ راست پانی کے تیزاب زدہ ہونے سے متاثر نہیں ہوا تو پھر بھی

اسے اس کے ماحول کی تبدیلی یا پھر خوراک کا حصول متاثر کرئے گا’۔اس تحقیق کے دوران کچھ تحقیقی کام لیباریٹریز میں کیا گیا اور کچھ شمالی سمندر، بالٹک، آرکٹک، اور پاپوا نیو گنی کے پانیوں میں کیا گیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…