اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ماہرینِ فلکیات کے مطابق اگر آپ نظامِ شمسی کے باہر دریافت ہونے سیارے ایچ ڈی 189733b پر چلے جائیں تو وہاں کھڑے ہونا مشکل ہوجائے گا کیونکہ اس سیارے پرہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے جو 5 ہزار 400 میل فی گھنٹے کے برابر ہے۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف واروک کے ٹام لاو¿ڈن کے مطابق ماہرین نے پہلی مرتبہ نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کے موسم اور آب و ہوا کا مکمل نقشہ بنایا ہے اور اب تک یہ کسی سیارے پر چلنے والی تیزترین ہوا بھی ہے جب کہ اس سیارے پر ہوا جس رفتار سے چلتی ہے وہ زمین پر ریکارڈ شدہ تیز ہوا سے بھی 20 گنا زائد ہے۔ماہرین کے مطابق اس سیارے پر ہوا کی ولاسٹی اسپیکٹروسکوپی ( طیف نگاری) کے ذریعے معلوم کی گئی ہے۔ جس ستارے کے گرد یہ سیارہ گھوم رہا ہے وہ بہت روشن ہے اور ستارے کی روشنی فضا میں موجود مختلف حصوں کی وجہ سے رک جاتی ہے اور روشنی کی اسی کمی بیشی سے فضا اورہوا کی کیفیت اور لاسٹی معلوم کی گئی ہے اور اس کا تفصیلی نقشہ بنایا گیا ہے۔ یہ سیارہ ہمارے نظامِ شمسی کے سیارے مشتری سے 10 گنا بڑا ہے اور اس کا درجہ حرارت ایک ہزار 800 درجے سینٹی گریڈ ہے۔