اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) زمین سے 39 نوری سال کے فاصلے پر زمین سے ملتا جلتا سیارہ دریافت ہوا ہے۔ اس سیارے کی دریافت سے ماہرین فلکیات کو ایک موقع میسر آیا ہے کہ وہ نظام شمسی کے بیرونی حصے میں واقع دنیا کا جائزہ لے سکےں۔ سائنسدانوں کے مطابق وینس کی طرح چنانوں سے بھرے سیارے جی جے 1132بی کا درجہ حرارت 260 سینٹی گریڈ ہے، اس لئے وہاں پر پانی یا زندگی کی موجودگی کا امکان نہیں ہے مگر سیارے کا ماحول بہت بہتر ہے۔ خلائی اور زمینی دور بینوں کا استعمال کرکے سیارے پر ہوا اور بادلوں کی موجودگی کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر ڈیوڈ چاربونو کا کہنا ہے کہ ہمارا آخری ہدف زمین سے ملتا جلتا سیارہ ڈھونڈنا ہے مگر ہمیں وینس سے مشابہہ سیارہ مل گیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سیارے کا حجم زمین سے 1.2 گنا جبکہ وزن 1.6 گنا زیادہ ہے۔ ایک اور سائنسدان ڈاکٹر برٹا کے مطابق سیارے کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے، اس لئے زندگی یا پانی کے آثار کا امکان نہیں مگر دیگر سیاروں کی نسبت اس کا درجہ حرارت کم ہے، یہاں پر فضا ہوسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں