جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ہوا سے ڈیزل کی تیاری،انوکھا تجربہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں سائنس دانوں نے ہواسے ماحول دوست ڈیزل تیارکرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے،جرمن کمپنی نے فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کر کے اسے فروخت کرنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن کمپنی سن فائر نے رواں برس اپریل میں اس ای ڈیزل کی پہلی کھیپ تیار کی جبکہ کینیڈا کی کمپنی کاربن انجینیئرنگ نے ایسا کارخانہ لگایا ہے جو روزانہ فضا سے ایک سے دو ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کھینچ کر اسے 500 لیٹر ڈیزل میں تبدیل کر دیتا ہے،اس عمل کے لیے بجلی درکار ہے لیکن اگر یہ کمپنیاں دوبارہ قابلِ استعمال بجلی کا استعمال کریں تو وہ ایسا ڈیزل بنا سکتی ہیں جو کاربن نیوٹرل ہو گا۔دیگر الفاظ میں اس ڈیزل کے استعمال سے ماحول میں صرف وہی کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی خارج کریں گے جو اس ماحول سے ڈیزل کی تیاری کے لیے حاصل کی گئی تھی،اس کے برعکس فوسل فیول جلانے سے آپ ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس میں اضافے کا باعث بنتے ہیں،کمپنی کے ترجمان نے بتایاکہ ان کی کمپنی کا سب سے بڑا کارنامہ ہوا سے حاصل شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کیلشیئم کاربونیٹ کے ٹھوس گولوں میں جمع کرنا ہے جنھیں باآسانی دھویا اور خشک کیا جا سکتا ہے پھر ان گولوں کو آٹھ سے نو سو سنٹی گریڈ درج حرارت پر گرم کیا جاتا ہے جہاں وہ خالص کاربن ڈائی آکسائیڈ دھویں کی شکل میں خارج کرتے ہیںایندھن کے علاوہ ہوا سے حاصل شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ دیگر صنعتوں کو بھی فروخت کی جا سکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…