پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوامی مسائل اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے نواز شریف نے احکامات جاری کر دیے

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات ملک و قوم کیلئے ہیں لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک اور اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ ہے، جنہوں نے ملک کو ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں فوری طور پر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جسے ساڑھے 3 سال میں ملک دشمنوں نے تباہ کر دیا، عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، کچھ ایسے لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا اور ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے، ریلیف پیکیج سے عوامی مشکلات کم ہوں گی، ایک ہی دن انتخابات کی تاریخ اور دیگر معاملات سے متعلق اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کیا جائے گا، ایک سال ہو گیا ملک کی بہتری و ترقی کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر محنت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…