حکومت کو پیپلز پارٹی کا بڑا جھٹکا، اتحادی آزاد امیدوار نے اتحاد ختم کرنے کا اعلا ن کر دیا

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)آزاد رکن اسمبلی علی نواز نے تحریک انصاف حکومت سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا،علی نواز شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا،انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے۔علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی اور سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے

پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کاسٹ کیا تھا،آزاد رکن ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ یوسف گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اب آزاد امیدوار نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا ہے اور ان کی ہمدردیاں پیپلز پارٹی کی جانب ہو گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…