پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

نیب پریس اور نیوز چینل کی حد تک بڑا فعال نظر آرہا ہے باقی کچھ نہیں کررہا، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کیا پیغام بھجوا دیا؟

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ نیب پریس اور نیوز چینل کی حد تک بڑا فعال نظر آرہا ہے باقی کچھ نہیں کررہا، بدھ کو پشاور ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر کی کمی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ جان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قیصر رشید نے ڈی جی نیب سے استفسار کیا کہ نیب پراسیکوٹر کی کمی کیوں ہے، ہائیکورٹ میں صرف دو پراسیکوٹر ہیں جو

کبھی ایک اور کبھی دوسری عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے منظوری دی ہے جلد پراسیکوٹر تعینات کریں گے، ہائی کورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس میں کہا کہ نیب پریس اور نیوز چینل کی حد تک بڑا فعال نظر آرہا ہے باقی نیب کچھ نہیں کررہا، نیب کا اپنا یہ حال ہے کہ کیسز کی پیروی کیلئے پراسیکوٹر نہیں ہے، چیئرمین نیب کو پیغام پہنچائیں کہ میرٹ پر قابل لوگوں کو بھرتی کریں، پراسیکوٹر نہ ہونے کی وجہ سے نیب کے کیسز متاثر ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…