منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیرا طلاعات کے سینیٹ میں داخلے پر پابند ی ، کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیراعظم عمران خان کا شدیدردعمل سامنے آگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی غیرمعمولی اقدام تھا،وزیراعظم نے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی جنہوں نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھادیا،معاملے کے سلجھا کے حکومتی موقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں،

پارلیمان کی ساکھ مجروح ہونے دیں گے نہ ہی کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ چیئرمین سینٹ کے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی کے معاملہ پرجمعہ کو وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہاگیا کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی غیرمعمولی اقدام تھا،ایوان بالا میں جنم لینے والی صورتحال سے تشویش کی غیر معمولی لہر نے جنم لیا، ترجمان وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے سینٹ میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع کا سونپی جس کے بعد وزیر دفاع نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھایا، معاملے کے سلجھا کے حکومتی موقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں، ترجمان وزیر اعظم افتخار درانی نے کہاکہ پارلیمان کی تعظیم اور کرپشن کیخلاف فیصلہ کن اقدامات دونوں حکومت کے ایجنڈے کے مرکزی نکات ہیں، ترجمان نے کہاکہ پارلیمان کی ساکھ مجروح ہونے دیں گے نہ ہی کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ کریں گے ۔  وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی غیرمعمولی اقدام تھا،وزیراعظم نے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی جنہوں نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھادیا،معاملے کے سلجھا کے حکومتی موقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…