منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نجی کلینک نارووال میں خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیدیا،ڈلیوری کروانے والا عملہ حوا س باختہ ،بچے کی آنکھیں نہیں بلکہ ان کی جگہ کیا ہے؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی ( آن لائن)نجی کلینک نارووال میں خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا۔ بعد میں ورثاء ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں غیر فطری بچے کو چھوڑ کر غائب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی کلینک نارووال میں دو روز قبل ایک خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی۔ جسے دیکھ کر ڈلیوری کروانے والا عملہ حوا س باختہ ہوگیا۔ جسے انہوں نے DHQہسپتال نارووال ریفر کردیا۔ بچے کو نرسری میں رکھ کر ورثاء فائل بنانے گئے اور پھر واپس نہ آئے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ورثاء نے صرف

فون نمبر دیاہے جوکہ مسلسل بند جار ہا ہے ۔چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق کے مطابق بچہ ابنارمل اور پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہے۔ بچے کی زندگی کو بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ نو مولود بچے کے جسم پر کٹ لگنے کے نشانات موجود ہیں۔ بچے کے منہ کا سائز بڑا ہے اور 2دانت بھی موجود ہے۔ نومولود بچے کے بڑے اور سرخ ہونٹ ہیں۔ بچے آنکھیں نہیں بلکہ سرخ رنگ کے سوراخ ہیں۔ ایم ایس DHQہسپتال نارووال ڈاکٹر یونس کے مطابق ورثاء نے رابطہ نہ کیا تو ہم پولیس کو اطلاع کر دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…