ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چار مرلے کے مکان اور کلرکی سے آج یہاں تک کیسے پہنچے؟ آجائو میدان میں ، میں بتاتا ہوں سب!! فیاض الحسن چوہان ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کو اوپن چیلنج دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب سے متعلق اہم کام کررہے ہیں، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزار جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا۔انہوں نے کہاکہ سابق ملکی قیادت کرپٹ اور ان کی بیرون ملک جائیدادیں تھیں، پاکستان سے سالانہ تقریباً ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، جب کوئی منی لانڈرنگ کا ذکر کرتا تو یہ اقامہ سامنے لے آتے ہیں،

اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے۔فیاص الحسن چوہان نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجوا سکتے،(ن) لیگ کے مشاہداللہ کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انھیں کسی بھی مقام پر مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں ان کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے،جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں جب کہ نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائد بنے ہوئے ہیں، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزار جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا،پاکستان سے سالانہ تقریباً ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی،اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اور زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، انہوں نے اپنا یہ نام پچھلے 25 سالوں میں کمایا ہے، آکسفورڈ ڈکشنری میں کرپشن کا مطلب آصف زرداری اور آصف زرداری کا مطلب کرپشن ہے، پیپلزپارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجواسکتے، پیپلز پارٹی کو ایک زرداری سب پر بھاری نے ہی نقصان پہنچایا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشاہداللہ کو کسی بھی مقام پر مباحثے کاچیلنج کرتا ہوں، ان کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انہوں نے تین چار مرلے کے مکان اور

کلرکی سے سیاست کا آغاز کیا، وہ کسی فورم پر مباحثہ کرلیں ان کا کچہ چٹھا عوام کے سامنے لاؤں گا۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ علیمہ خان کبھی کسی سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز نہیں رہیں، ان کے خلاف کوئی تحقیقات ہورہی ہے تو اس کو نہیں روکا، بیرون ملک میں حلال طریقے سے بھی جائیداد بنائی جاسکتی ہے، ضروری نہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی

جائیدادیں ناجائزہوں۔فیاض چوہان نے مزید کہا نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائد بنے ہوئے ہیں؟ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، کوئی ادارہ کسی سیاسی جماعت کے کارکن کوفارغ نہیں کرسکتا جب کہ میں نہیں سمجھتاکہ جہانگیر ترین کیخلاف کیس میں کوئی جان ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…