اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف سندھ میں بھی احتجاج جاری ہے ۔ کراچی میں رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ ساؤتھ سید عبدالرشید کی قیادت میں بڑا عوامی احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے میراں ناکہ سے ماڑی پور روڈ تک پیدل مارچ کیااور شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ماڑی پور روڈ پہنچ کر سڑک پر دھرنا دے دیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ ساؤتھ سید
عبدالرشید نے کہا ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے۔عالمی ایجنڈے کے تحت آنے والی تبدیلی سرکار سے ایسے ہی فیصلوں کے خدشات تھے۔ملعونہ آسیہ مسیح کی باعزت بریت کافیصلہ پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے متراد ف ہے۔سید عبدالرشید نے اعلان کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پرکل ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔عوام بھرپور شرکت کریں۔