جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

موبائل کام کرینگے،استعمال شدہ غیر رجسٹرڈ موبائل سیٹس پر کیٹگری کے مطابق معمولی جرمانے کیساتھ ریگولیٹری ڈیوٹی متعارف ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت نے استعمال شدہ غیر رجسٹرڈ موبائل سیٹس پر کیٹگری کے مطابق معمولی جرمانے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی)متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا،آرڈی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قریبی پوائنٹ میں جرمانہ بھرنے کے بعد بلاک موبائل کو فعال کردیا جائے گا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق مارکیٹ میں غیرقانونی موبائلوں کی درآمد سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔

دوسری جانب قانونی موبائل کی درآمدات کی مالیت 2017-18 میں 84 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے جبکہ بتدریج سالانہ قانونی موبائل کی درآمد میں کمی ہوئی جو ایک وقت میں کسٹم ڈیوٹی میں اضافے سے اسمگلنگ کی صورت میں ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔ملک میں مختلف راستوں سے اسمگل ہونے والے اکثر استعمال شدہ اور بہتر کیے گئے موبائل فونز کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس)کے تحت بلاک کردیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مئی 2018 میں ملک میں غیرمعیاری اور استعمال شدہ فونز کی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے ڈی آئی آر بی ایس کا طریق کار شروع کیا تھا۔15 نومبر کے بعد تمام صارفین نئے موبائل سیٹ کے بکس پر دیا گیا انٹرنیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی)نمبر 8484 پر بھیج دیں گے۔صارفین کو اس کے جواب میں بتایا جائے گا کہ سیٹ ریگولیٹری معیار کے مطابق ہے یا نہیں۔اگر سیٹ معیار کے مطابق نہ ہوا تو صارفین کو 2 ماہ کے اندر اندر ریگولیٹری ڈیوٹی کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا پیغام دیا جائے گا جس کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل استعمال کے قابل بن جائیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق ڈی آئی آر بی ایس کے افتاح سے قبل 16 کروڑ معیاری و غیر معیاری موبائل فون سیٹ تمام نیٹ ورکس پر فعال تھے۔حکومت استعمال شدہ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی واضح کرنے پر کام کررہی ہے جس کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کابینہ کو 3 مختلف سمریز بھیجی جائیں گی جس کو وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محکمے کی جانب سے بھیجی جائیں گی۔ایف بی آر نے نئے موبائل سیٹس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے ریٹس کا اعلان کیا تھا اور 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر 250 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے۔جن موبائل فون کی قیمت 60 ڈالر سے 130 ڈالر کے درمیان ہے ان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں قیمت کا 10 فیصد اطلاق ہوتا ہے۔اسی طرح جن موبائلز کی قیمت 130 ڈٓالر سے زیادہ ہوگی ان پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہوگی۔ذرائع کے مطابق استعمال شدہ موبائل پر ریگولیٹری ڈیوٹی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی جائے گی۔ان موبائلز کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا جو گلوبل سسٹم فار موبائل ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…