اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری سرور کی خالی نشست پرتحریک انصاف کے اہم رہنما کوسینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ، وفاقی وزیر نامزد کیاجائے گا

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کروایا جائے گا،بابر اعوان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں وفاقی وزیر قانون نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کر لیا ہے، جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور کی سینیٹ کی خالی نشست پر بابر اعوان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،

انہیں سینیٹر منتخب کروانے کے بعد وفاقی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ بابر اعوان پیپلز پارٹی دور میں بھی وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ وفاقی وزیر قانون رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کہ اسد قیصر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے اور تمام روایات سے واقف ہیں جبکہ چوہدری سرور گورنر رہ چکے ہیں اور گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں،پنجاب میں وزیراعلی کے امیدوار کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے، جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی اور ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے۔جمعہ کوپی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور دیگر کے ہمراہ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اسپیکر کیلئے اسد قیصر کو منتخب کیا ہے، پنجاب میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، آج پنجاب میں پی ٹی آئی بڑی واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے، پارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے چوہدری سرور کو منتخب کیا ہے، چوہدری سرور بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ پنجاب کی پارٹی سے بخوبی واقف ہیں، 13تاریخ کو اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ہے، ممبران قومی اسمبلی نے حلف لینا ہے، جتنے ہمارے حمایتی ہمارے ساتھ چل رہے ہیں ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،

جام کمال صاحب سے بھی ہماری ہمدہ نشست کا معاملہ بھی ہوا ہے، اسی طرح جی ڈی اے کی قیادت نے بھی ہماری حمایت کا اعلان کیا ان کے بھی شکرگزار ہیں، ہم نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم 13تاریخ کو اپنے اراکین کو مدعو کررہے ہیں تا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کو بہتر بنایا جائے، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے ممبران قومی اسمبلی کی ذمہ داری پرویز خٹک کو سونپی گئی ہے، سندھ کی ذمہ داری ڈاکٹر عارف علوی کو سونپی گئی ہے، بلوچستان کی ذمہ داری کیلئے ہمارے دو ہی ممبران قومی اسمبلی ہیں، قاسم ثوری اور خان محمد جمالی کو سونپی گئی۔ چوہدری پرویز الٰہی کا نام پنجاب کے اسپیکر کیلئے منتخب ہو چکا ہے، مغربی پنجاب سے چوہدری سرور رابطے میں رہیں گے، ایم کیو ایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی پنجاب سے رابطے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے، مشرقی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے شفقت محمود رابطے میں رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…