ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

“رند” کو ویسے بھی “جام” پسند ہے،البتہ اب انکی” سرپرستی نے”جام”کو “باکمال”بنا دیا،جام کمال کی نامزدگی پر دلچسپ تبصرے

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ”رند” کو ویسے بھی “جام” پسند ہے،البتہ اب ” انکی” سرپرستی نے”جام”کو “باکمال”بنا دیا۔ وہ جمعہ کو اپنی رھائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے .

ملاقات میں جے.یو.آئی پنجگور کے رہنما حاجی عبدالعزیز، مولوی عبدالظاہر.ضلع کوئٹہ کے مولوی محمدساسولی اور محمدعیسی وغیرہ شامل تھے.حافظ حسین احمدنے کہا کہ بلوچستان کے گھمبیرمسائل کے حل کی بجائے اقتدار پہ تابع دار عناصرکولانے کیلیے”پیکج ڈیل” لیاجاتارہا ہے.اوراب بھی اسی فارمولے کو ایک نئے اندازسے ایک بارپھرآزمایاجارہا ہے.اس سے صوبہ بلوچستان کے دکھوں کا مدوا ممکن نہیں.اللہ نہ کرے اس کا انجام بھی ماضی کی طرح “آغازحقوق بلوچستان “جیساہو. جمعیت کے رہنماکا کہناتھا کہ “بھان متی” کے کنبے کوہ کوجوڑنا “ان” کیلئے آسان ہے.مگر انکومتحد ومتفق رکھنا ممکن نہیں ہوگا.خصوصا اس صورت میں کہ ایم.ایم.اے اور بی،این،پی(مینگل)اپوزیشن میں ہوں۔بہرحال مظلوم بلوچستان کے عوام “جام کمال”کے با کمال پرواز کیلئے دعاگورہیں تاکہ گوناگوں مشکلات سے “باکمال” پرواز “جام”نہ ہو۔  جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ”رند” کو ویسے بھی “جام” پسند ہے،البتہ اب ” انکی” سرپرستی نے”جام”کو “باکمال”بنا دیا۔ وہ جمعہ کو اپنی رھائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے .ملاقات میں جے.یو.آئی پنجگور کے رہنما حاجی عبدالعزیز، مولوی عبدالظاہر.ضلع کوئٹہ کے مولوی محمدساسولی اور محمدعیسی وغیرہ شامل تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…