بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

این اے 60 پر الیکشن یک طرفہ ہو گیا،شیخ رشیدکاردعمل، حنیف عباسی 7 سال پہلے منشیات بیچتے ہوئے پکڑا گیا ،اب مزید کیا ہونے والا ہے؟عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور (ن) لیگی کے اڈیالہ جیل جانے کی خبر آگئی ہے ۔ ہفتہ کو حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت نے عمر قید کا فیصلہ سنائے جانے پر

اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ حنیف عباسی 7 سال پہلے منشیات بیچتے ہوئے پکڑا گیا شکر ہے ہماری عدلیہ طاقتور اور آزاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ایک اور (ن) لیگی اڈیالہ جیل جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک منشیات فروش کو سزا دیئے ہوئے بہت دیر لگی ہے ۔ شہباز شریف نے حنیف عباسی کو اپنا قریبی ساتھی قرار دیا تھا ۔انشاء اللہ اب سب کی جیل جانے کی باری آئے گی۔دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حلقہ این اے 60 سے حنیف عباسی کے مد مقابل شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انسان جو بوتا ہے وہ کاٹتا ہے ، حنیف عباسی کو سزا کے بعد ایفی ڈرین کیس اپنے انجام کو پہنچا ۔ وہ ہفتہ کو حنیف عباسی کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان جو بوتا ہے وہ کاٹتا ہے ۔ حنیف عباسی کے خلاف فیصلے سے حلقہ این اے 60 پر الیکشن یک طرفہ ہو گیا ہے ۔ میری خواہش ہے کہ وہ میرے مقابلے میں لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کو سزا ملنے سے ایفی ڈرین کیس انجام کو پہنچا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…