جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بھارت کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ،چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کے بارے میں بھارتی وزیردفاع نے خطرناک اعلان کردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے ایک بار پھر دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش برمرے نے خبردار کیا ہے کہ ہند چین سرحدی تنازعہ کافی حساس ہے

اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے لئے خطرناک ہمسایہ مکل ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کے لئے کئی ایک چیلنج پیدا کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ڈوکلام کا معاملہ آیا جس کے بعد بار بار چینی لبریشن آرمی کی طرف سے بار بار دراندازی ہوتی ہے اور ایسے میں بھارتی فوج کے لئے چیلنج بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ اسٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت ہندو چین سرحد پر ن رم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پوری طرح سے بھارت کے خلاف ہے اور وہ جارحیت پر اتر آیا ہے لہذا ہمیں سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ چار ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی سرحد پر سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے کیونکہ اس جگہ پر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور یہ کشیدگی اگر کنٹرول میں نہیں رہی تو یقینی طور پر بے قابو ہو جائے گی ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…