اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن مہم، جلسے، جلوس، ریلیوں، نعروں، دنگا فساد کیلئے بندے کرائے پر حاصل کریں انتخابی امیدواروں کی بڑی مشکل حل ہو گئی، انوکھا اشتہار منظر عام پر آگیا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاستدانوں کی بڑی مشکل حل،الیکشن مہم، جلسے، جلوس، ریلیوں، نعروں، دنگا فساد کیلئے بند کرائے پر حاصل کریں، سوشل میڈیا پر جاری اشتہار میں سیاسی جماعتوں کو کھلی آفر دیدی گئی۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی حلقوں میں سیاسی سرگرمیوںکا آغاز ہو چکا ہے، بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی انتخابی کمپین شروع کر دی ہے

جبکہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی طرف سے اپنے جلسے جلوسوں اور ریلیوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھی تمام حربے استعمال کئے جا رہے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک اشتہار نے سیاستدانوں کی مشکل آسان کر دی ہے۔ یہ اشتہار جلسے جلوسوں او رریلیوں کو کامیاب بنانے اور دنگا فساد کیلئے بندے کرائے پر دینے کا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین کی طرف سے اس اشتہار کو بڑی تعداد میں شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں جلسے جلوسوں کیلئے اشتہار پر دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ انتخابات کے دوران بندے کرائے پر دینا ایک زبردست بزنس ہے، حیرت ہے یہ آئیدیا مجھے کیوں نہیں آیا۔واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کے بعد انتخابی جلسوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام امیدواروں اور پارٹیوں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے انتخابی جلسوں اور کارنرمیٹنگز میں لوگوں کی کثیر تعداد کو لانے اور انہیں متوجہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں جبکہ دوسری جانب عوام کی جانب سے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے امیدواروں پر غصے کا بھی اظہار سامنے آرہے ہیں اور عوامی غیض و غضب کا شمار بننے والے سیاستدانوں میں کئی نامور سیاستدان بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…