اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کا جوابی حملہ،نندی پور منصوبے میں پیپلزپارٹی کے کردارسے پردہ اٹھادیا

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزوڈیسک )پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ نندی پور منصو بہ پیپلزپارٹی دور کی بدترین کرپشن کا شاخسانہ تھا، اس دور میں پیپلزپارٹی کے رہنمابابراعوان نندی پور کرپشن سیکنڈل کے مرکزی کردار تھے۔ سید زعیم حسین قادری نے اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن نندی پور سکینڈل کے چور اپنی صفوں میں تلاش کریں جنہوں نے قومی ترقی کے منصوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتھک محنت اور کوشش سے نندی پور کے مردہ منصوبے کو ترقی کے مینار میں بدل دیا اور قوم آج نندی پور پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی 425میگاواٹ بجلی سے مستفید ہو رہی ہے۔ قبل ازیں سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاسی شعور کے معانی سے لاعلم ہیں۔ پی ٹی آئی کی پرتشدد طرز سیاست مہذب سیاسی اقتدار کے منافی ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان نے دھرنوں کے دوران سیاسی طور پر نابالغ ہونے کا ثبوت دیا۔ دھرنا سیاست نے پاکستان کے سیاسی ماحول کو بری طرح آلودہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی سیاست میں جھوٹ کو رواج دیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…