پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کوخطرہ ،الرٹ بھی جاری کردیاگیا.خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ہزارہ ڈویڑن،ڈی آئی خان اور بنوں میںمزیدشدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، ورسک کے مقام پر پانی کا بہاو¿ اکیاون ہزار چھ سو سترکیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو¿ چورانے ہزار تین سو ہے کلپانڑی نالے میں چوکی رسالپور کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاو¿ بائیس ہزار چھ سو سینتالیں ہے۔ انڈس ریور میں اٹک خیبر آباد کے مقام پر پانی کا بہاو¿ سترہ لاکھ آٹھ سو پانچ کیوسک ہے۔ دریائے پنچ گورہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاو¿ پندرہ ہزار چار سو تینتالیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیس نظر ڈی جی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی طرف مون سون کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہو ئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں