کراچی (نیوزڈیسک)سانحہ سفورہ ،ایک اورڈرامائی موڑ, حساس اداروں نے ضلع وسطی میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا کے مرکزی کردار جلال کی بیوی سعدیہ جلال کو حراست میں لے لیا ہے۔زیر حراست ملزمہ سعدیہ جلال پر سانحہ صفورا کے ملزمان کی معاونت کا الزام ہے، ملزمہ سے نجی یوینورسٹی میں طلبا کی ذہن سازی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، سعدیہ نجی یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر فرائض انجام دیتی تھی، سعدیہ ملزم جلال کی مبینہ طور پر تیسری بیوی ہے۔واضح رہے کہ سانحہ صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں نے چلتی بس میں فائرنگ کرکے اسماعیلی کمیونٹی کے 47 افراد کو قتل جب کہ 15 کو زخمی کردیا تھا، جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے تمام افراد کے سروں میں گولیاں ماریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں