کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں 16 جولائی سے پھر گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے خبردار کیا ہے کہ 16جولائی تک کراچی میں پارہ 40 سنٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں مصنوعی بارش کے حوالے سے اجلاس میں تیاریوں اور اخراجات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بادل برس سکتے ہیں۔