لاہور(نیوزڈیسک)شوہروں کے لئے بری خبر،دوسری شادی کرنے کے خواہشمند پہلے ہزارمرتبہ سوچ لیں ۔دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر پر تھپڑوں کی بارش کر دی ،دوسرا نکاح کرنے پر شوہر کے خلاف تین لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ۔گزشتہ روز سول کورٹ میں اس وقت حیران کن صورتحال پید اہو گئی جب خاتون کریم بی بی نے اپنے شوہر سلمان کا گریبان پکڑکر لیا اور بعد ازاں اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ خاتون کا کہنا تھاکہ خاوند نے مجھے میکے بھجوا کر دوسرا نکاح کر لیا ۔ خاتون کریم بی بی نے علی قدوسی ایڈووکیٹ کی وساطت سے تین لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے کی شرط میں درج ہے کہ دوسرا نکاح کرنے پر اسے تین لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں