منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، انتونیو گوتریس

datetime 3  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے ایک دن بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات اور صورتحال میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سے جب ایک روز قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کرنے کے اقوام متحدہ کے گروپ کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ وہ ایک آزاد پینل کی سفارشات تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ عمران خان کی موجودہ صورتحال کو زیادہ مثبت انداز میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران عدت کیس میں اڈیالہ جیل میں تقریبا ایک سال سے سزا کاٹ رہے ہیں، ان کے خلاف توشہ خانہ کے دو مقدمات میں سزائیں معطل کر دی گئی تھیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی انہیں سائفر کیس میں بری کر دیا تھا۔حبس بے جا میں رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ عمران کے خلاف مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جن کی تاکہ انہیں سیاسی منظرنامے سے باہر رکھا جا سکے۔پینل نے تجویز کیا تھا کہ اس سلسلے میں مناسب حل یہی ہو گا کہ سابق وزیر اعظم کو رہا کر کے اس کی تلافی کی جائے۔یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے خلاف حکومتی کارروائی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے جہاں اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے منظور کردہ ایک قرارداد میں پاکستان سے 8 فروری کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزام کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔حکومت اور اس کے اتحادیوں نے عمران کی نظربندی سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے اداروں کے خلاف سازش قرار دیا۔

اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی نظر بندی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عدالتوں نے آئین اور مروجہ قوانین کی روشنی میں پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف قانونی کارروائی کی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی آئین اور قوانین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اصولوں کے تحت تمام حقوق کے حقدار ہیں لیکن اس وقت وہ ایک سزا یافتہ قیدی کی حیثیت سے جیل میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…