بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

عمران خان بتائیں ایکس وائےکون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟ جاوید لطیف

datetime 20  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟ لاڈلے کو آج بھی کسی نہ کسی طرف سے سر پر ہاتھ رکھا جا رہا ہے۔عمرانی خطرہ ناصرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کے ایمان پر بھی حملہ آور ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مذہب کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے عمران خان کہتے ہیں اداروں میں میر جعفر اور میر صادق ہیں وہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکا ہے عمران کے خلاف ایف آئی آر ہوتی ہے لیکن دہشت گردی کی دفعات عدالت ختم کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر رات کے اندھیرے میں عمران سے ملتی ہیں اور عمران اداروں کے خلاف سخت موقف کے سامنے آ جاتے ہیں عمران کہتے ہیں ایکس وائی کا فون آئے تو اس کو واپس اسی طرح دھمکی دو پہلے نام تو بتائو تو ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟ اگر ہمیں کال آتی تھی تو ہم تو نام سامنے لے آتے تھے خود اعتراف کرتے ہو ایجنسیاں میرے دور میں بل پاس کرواتی تھیں اب کہتے ہو اپنے بل بوتے پر آیا ہوں تم اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہو کہ وہ آپکے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتاآپ علماء بورڈ کے علماء کو اس لیے ہٹا دیتے ہو کہ مخالفین کے خلاف فتوے دوعمران۔ خان بے شک مقدمے درج کر کے انتقامی کاروائی کرے لیکن اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے۔ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان قرآنی آیات کا من پسند ترجمہ بند کرے چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف دہشت گری کے مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنا لیں اسلامی نظریاتی کونسل یا شریعت کورٹ مجھے اور عمران خان دونوں کو بلا لے ہر فورم پر اپنا کیس ثابت کروں گامیں نے عمران کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیاعمران نے آج تک نہیں کہا کہ

میں نے جو بار ہا کہا وہ میری غلطی تھی یا لاعلمی ہے کل عمران کے جلسے کے تمام انتظامات جس نے کیے وہ بھی ہمارے علم میں ہے ہمیں عمران کی امریکی سفارتکار سے ملاقات کی ڈیمانڈز کا بھی علم ہے عمرانی خطرہ ناصرف پاکستان بلکہ پاکستان کے مسلمانوں کے ایمان پر بھی حملہ آور ہو رہا ہے ،

لاڈلے کو آج بھی کسی نہ کسی طرف سے سر پر ہاتھ رکھا جا رہا ہے عمران کے منہ میں جو آئے بولتا ہے اور یہ کسی کی آشیرباد کے بغیر نہیں ہے ۔عمران پاکستان کے اسلامی تشخص پر وار کر رہا ہے اس معاملے کا نوٹس لیا جانا چاہیے ،ایف آئی آر پر عدالت سے ضمانت نہیں کروانا چاہتا_

میری جماعت فیصلہ کرے گی کہ اس حوالے سے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے قدمات اور جیلوں کا ساری زندگی سامنا کیا ہم نے اب بھی ریاست کے لیے سیاست کی قربانی دی آج بھی جو سلوک ہمارے ساتھ روا ہے وہ مناسب نہیں ہے لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آپ پندرہ اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…