جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بازار شام 6 بجے تک بند ہفتہ اور اتواربھی کاروبارکی مکمل بندش این سی اوسی کے اہم ترین اجلاس میں اہم ترین فیصلےٗاعلامیہ جاری

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،ہر طرح کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سینما، مزارات اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے،بازار

شام 6 بجے تک بند کردیئے جائیںگے،ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا،ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں،وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور رمضان المبارک میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اجلاس کے فیصلہ

کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے، لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہوگی،وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں، وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے مزید

سخت اقدامات بھی کرسکتی ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران کورونا کے تدارک کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،ہر طرح کی ان

ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سینما، مزارات اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہر قسم، کے بازار ، مارکیٹیں اور شاپنگ مال صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری بینکوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10سے4 بجے تک ہوں گے ، جمعہ کو بینک صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے

علاوہ تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔ملک بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائیگا، رمضان میں رش سے بچنے کیلئے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی،بین الاصوبائی پبلک

ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر25 اور26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہے گی۔ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…