جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات، یوسف رضاگیلانی اور حفیظ شیخ میں سے فاتح کون؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہو گئے، حفیظ شیخ کو شکست ہو گئی۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی سے جنرل نشست پر پانچ نتائج حاصل ہو گئے، بلوچستان سے بی این پی مینگل کے محمد قاسم کامیاب ہو گئے، بلوچستان اسمبلی،جنرل نشست پربی اے پی کے منظورکاکڑ

کامیاب ہو گئے ہیں، سے بی اے پی کے سرفراز بگٹی کامیاب بھی کامیاب ہو گئے، مخلوط حکومت کے حمایت یافتہ امیدوارعبدالقادر نے بھی سینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کو کو متحد رکھنے کا ٹاسک لینے والے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہوا،جس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج کیاجس پر پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے دوسرے ارکان کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔سندھ سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری تھااسی دوران شور شرابہ ہوا پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتازنے خرم شیرزمان کو روکا، شمیم ممتاز نے اعتراض اٹھایا کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے لہٰذا ان کی تلاشی لی جائے۔خرم شیر زمان کے پاس موبائل فون کی موجودگی پر پی پی پی کی خواتین ارکان نے شدید احتجاج کیا، خواتین ارکان کا موقف تھا کہ کسی کو فون اندر لے جانیکی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے اعتراض کیا، بعد ازاں خرم شیر زمان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا، اس کے علاوہ ان کے ساتھ آنے والے کریم گبول کی بھی تلاشی لی گئی، تلاشی دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،

کریم گبول گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے مرکزی کردار تھے۔تاہم موبائل برآمد ہونے پر خرم شیر زمان سے بیلٹ پیپر واپس لیا گیا اور انہیں پولنگ کے عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا، بعد ازاں الیکشن حکام نے انہیں ایوان سے باہر بھی نکال دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…