ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب بارے بیان،شیخ رشید بھی شدید برہم، وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے بڑے سمجھدار لوگ ہیں اورایف اے ٹی ایف پر ووٹ دینا اس اس کا ثبوت ہے ،انہیں رات کو سمجھاتے ہیں اور یہ دن کو سمجھ جاتے ہیں ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کہاں گئی ،دنوں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے میں ٹرین نہیں چلا رہا اپوزیشن والے تحریک چلانے جارہے ہیں۔

عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، وزیر اعظم اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے آگاہ ہیں اور ان میں کمی کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ، ایکنک سے ایم ایل ون منصوبے کی منظور ی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیر اعظم سے درخواست کروںگا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے چین کے صدر کو دعوت دی جائے ، 10ٹرینیں کو دوبارہ کھولنے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خدا کی ذات نے 6 فروری 2007ء کو میرے ہاتھوں سے ایم ایل ون کے منصوبے پر دستخط کرائے تھے اور اب 13سے14سال بعد یہ منظور ہو گیا ہے ، یہ ماڈرن ریلوے کی ابتداء ہے ، جب ایم ایل ون بن رہا ہوگا تو ہم چین سے ایم ایل ٹو کی بھی بات کریں گے تاکہ ایم ایل ون سے مشینری ایم ایل ٹو پرآ جائے ، یہ ایشیاء میں پہلا پراجیکٹ ہے جس میں ماڈرن سگنلنگ ہو گی ، پھاٹک ختم ہو جائیں گے ،160کلو میٹر کی رفتار سے پشاور سے کراچی کا سفر 7گھنٹے رہ جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ہم اسے 200کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر لے جانے کی کوشش کریں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ 30اگست تک اس کا ٹینڈر ہو جائے گا ۔

میری پیر یا منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہے میں ان سے درخواست کروںگا کہ اس کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے چین کے صدر کو دعوت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف کو جاتا ہے جنہوں نے چین کے حکام کے ساتھ ہونے والی ہر میٹنگ میں اس منصوبے کے لئے بات کی ۔اس منصوبے کے ذریعے ماڈن ریلوے کی بنیاد رکھی جارہی ہے ، اس کے معیشت اور ہمارے دفاع پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

اس منصوبے پر 10فیصد پاکستان جبکہ 90فیصد چین اخراجات کریگا اور اس کا قرضہ انتہائی کم شرح پر ہوگا، چین نے اسے سٹریٹیجک منصوبے کا نام دیا ہے ، میںنے چین کے سفیر سے کہاہے کہ اگر آپ ایک دن میں ہسپتال بنا سکتے ہیں تو اس منصوبے کو بھی پانچ سال کی بجائے تین سال میں بنائیں اور انہیں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ میں آپ کا پیغام قیادت تک پہنچائوں گا ۔انہوں نے بتایا کہ تمام پرانے سٹاپ ختم کرنے جارہے ہیں، اس کے ساتھ رحمان باباایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، مہر ایکسپریس اور موہنجوداڑو ایکسپریس سمیت 10ٹرینیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں تحریک انصاف کا کوئی وزیر کرپشن نہیں کررہا ۔ وزیراعظم عمران خان کو نیب کیوں بلائے گا، انہیں تو سپریم کورٹ نے دیانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خاندان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، دونوں خاندانوںپر کرپشن کے سنجیدہ الزامات ہیں ۔ اگر ہم ان سے پیسہ نہیں نکلوا سکے تو یہ پیسہ ان کے بھی نصیب میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ حالت ہو گئی ہے کہ کراچی کے نالے بھی مرکزی حکومت کو صاف کرنا پڑ رہے ہیں اوریہ کوئی خوش آئند بات نہیں۔

انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر کہا کہ میں تو وزیر ہوں میں اس کا نوٹس نہیں لے سکتا، وزیر اعظم عمران خان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ، میرے خیال میں ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کہاں گئی ، آگے محرم شروع ہونے جارہاہے ، میں دنوں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ٹرین نہیں چلا رہا اور یہ تحریک چلانے جارہے ہیں ، محرم کے بعد ربیع الاول آ جائے گا ، کیا اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف پر وٹ نہیںدیا ،یہ سمجھدار لوگ ہیں۔

انہیں رات کو سمجھاتے ہیں یہ دن کو سمجھ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بارے میں پتہ ہے ،ہم برآمد بھی کر رہے ہیں اور سبسڈی دے کر ان کی قیمتوںکو کم کریں گے ۔ انہوں نے اس سوال کہ آپ اگر اس وقت اپوزیشن میں ہوتے توملک کے موجودہ حالات میں کیا کرتے کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں اسی تنخواہ پر کام کرتا ۔ انہوںنے کہا کہ 3500ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کا کیس وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے ، میں وزارت چھوڑ دوںگا لیکن کسی ایک بھی مزدور کو نکالنے نہیں دوں گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…