الطاف حسین گرفتار

10  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق بانی ایم کیوایم پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔جس کے بعد لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز تقریر کے ذریعے تشدد پر اکسانے، دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے۔ بانی متحدہ کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کررہا ہے۔ بانی متحدہ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ تاہم آج بھی بانی ایم کیو ایم نے پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دئیے۔بانی ایم کیو ایم ضمانت ختم ہونے پرتیسری بارسدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے مقامی وقت کے مطابق دس سے بارہ بجے تک تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا ۔ بانی ایم کیو ایم نے برطانوی پولیس کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا جس پر برطانوی پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاس ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا آپشن موجود ہے۔لیکن نوکمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جا سکتا ہے۔ تاہم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے انہیں ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا ہی مشورہ دیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…