نوازشریف کے ساتھ ایون فیلڈ ریفرنس میں جو کچھ ہوا ،ان کو اس حال سے بچانا چاہتا تھا، چوہدری نثاربھی بالاخر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات

7  جولائی  2018

واہ کینٹ(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے حوالے سے نوازشریف کے ساتھ جو ہوا میں ان کو اس حال سے بچانا چاہتا تھا، نوازشریف کو یہ دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ اس کو اس حال اور نہج تک پہنچانے والے کون ہیں ، نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی کی،میں دوستوں کے ساتھ وفا کرنے والا شخص ہوں ،میں تو مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں ، عوام جیپ کا نشان یاد رکھیں اوراس پر سوا ر جائیں ،

امید ہے عوام مایوس نہیں کریں گے، میرا مخالف بے نظیر کا بھائی بنا ہوا تھا مگر جب بینظیر پر بہت مشکل وقت آیا تھا تو یہ جا کر مشرف اور چوہدری شجاعت کے ساتھ مل گیا ، اس کے بعد جب چوہدری شجاعت کا اقتدار ختم ہوا تو یہ شخص پی ٹی آئی کیساتھ مل گیا اور تبدیلی لانا چاہتا ہے ، پورے پاکستان کا پہلا گاؤں واہ تھا جس میں گیس سپلائی دی گئی ۔وہ ہفتہ کو واہ کینٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میرے حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف ،عمران خان اور زرداری کے حلقے سے کریں ، اگر میرے حلقے میں کم کام ہوا ہو تو مجھے ووٹ نہ دینا، پورے پاکستان کا پہلا گاؤں واہ تھا جس میں گیس سپلائی دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ میں دوستوں کے ساتھ وفا کرنے والا شخص ہوں ، میں دوستی کا حق ادا کرتا ہوں اور ادا کرتا رہوں گا ، میرا مخالف بے نظیر کا بھائی بنا ہوا تھا مگر جب بینظیر پر بہت مشکل وقت آیا تھا تو یہ جا کر مشرف اور چوہدری شجاعت کے ساتھ مل گیا ، اس کے بعد جب چوہدری شجاعت کا اقتدار ختم ہوا تو یہ شخص پی ٹی آئی کیساتھ مل گیا اور تبدیلی لانا چاہتا ہے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کل جونوازشریف کے ساتھ ہوا میں اس کو اس حال سے بچانا چاہتا تھا، میاں نوازشریف کو یہ دیکھنا اور سوچنا چاہیے کہ اس کو اس حال تک پہنچانے والے کون ہیں ، نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی کی ۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف حلقے میں کچھ نہیں کرتے صرف ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں ،

نوازشریف نے 34سال کی خدمت کے بعد کہا کہ درخواست دیں تو ٹکٹ مل جائے گا ، میرے لیے حلقے کا ووٹ بہت قیمتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں کردار سے آتی ہے ،عمران خان نے مجھے کئی بار کہا کہ میری پارٹی میں آجاؤ جتنے چاہو ٹکٹ لے لو مگر میں نہیں گیا کیونکہ میں تو مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ جیپ کا نشان یاد رکھیں اور عوام جیپ پر چڑھ کر جائیں ، جیپ اوورلوڈ ہو جائے ، عوام کے زور پر چار حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، مجھے امید ہے عوام مایوس نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…