راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جان کیمبل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں قائمقام خصوصی نمائندے برائے افغانستان، پاکستان جیرٹ بلینک بھی شریک تھے۔