منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جس کینسر کے علاج کیلئے زندگی وقف کی، اسی نے 47 سالہ خاتون محقق کی جان لے لی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی سے وابستہ بھارتی نژاد امریکی محقق رچنا شیروف 47 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رچنا شیروف معدے کی آنکولوجسٹ تھیں، وہ لبلبے اور آنتوں کے کینسر کی نامور ماہر تھیں جن کی موت ایڈینوکارسینوما نامی کینسر کے سبب ہوئی۔رچنا میں سرطان کی تشخیص اس وقت ہوئی جب وہ کینسر کے آخری مرحلے سے گزر رہی تھیں۔ڈاکٹر رچنا شیروف کو رواں سال لمف نوڈ میں سوجن محسوس ہوئی، ابتدا میں مرض کو لمفوما سمجھا گیا لیکن مزید معائنے سے غدود سے جنم لینے والے شدید سرطان ایڈینوکارسینوما کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹر رچنا شروف یونیورسٹی آف ایریزونا میں شعب خون اور سرطان کی سربراہ، کینسر سینٹر میں طبی تحقیقات کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اور پروفیسر تھیں۔

انہیں نظامِ ہاضمہ کے سرطان کے شعبے میں اعزازی پروفیسر کا منصب بھی حاصل تھا۔رپورٹس کے مطابق رچنا شیروف نے اپنے کیریئر میں 80 سے زائد تحقیقی مقالے لکھے اور سرطان کے جدید علاج کے لیے متعدد طبی تحقیقات کی قیادت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…