اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران مشرقی ریجن میں ایک ڈرون کو بھی روک کر تباہ کر دیا گیا،
جبکہ مدینہ منورہ کی سمت آنے والے کروز میزائل کو بھی فضا میں ہی نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق دونوں واقعات میں فضائی خطرات کی نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ختم کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی دفاعی فورسز نے مشرقی علاقے میں ڈرون اور مدینہ منورہ کی جانب بڑھنے والے کروز میزائل کو تباہ کرکے ممکنہ خطرات کا مؤثر انداز میں تدارک کیا۔



















































