بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو بڑا جھٹکا، بھارتی نژادرکن امریکی کانگریس نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اورکرفیوکیخلاف بڑا کام کردکھایا، زبردست اقدام

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں (کل)منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گاتاکہ عالمی برادری کی توجہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحا ل کی طرف مبذول کرائی جاسکے۔واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں بھارت سے جموں وکشمیر میں مواصلاتی ذرائع پر پابندیاں ختم کرنے

اورسیاسی نظربندوں کو جلد از جلدرہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی نژادڈیموکریٹک خاتون رکن پرامیلا جیاپال اور ریپبلکن رکن سٹیو والکنزکی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں کو جموں وکشمیر تک رسائی فراہم کرے۔آرگنائزیش آف کشمیر کوئلیشن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں لندن میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ کشمیر ی نمائندے بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے اس موقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی قانون کے تحت تنازعہ کشمیر کے قانونی پہلو کو اجاگر کیا۔ سیمینار میں ماہرین تعلیم، صحافیوں، سیاستدانوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کشمیرمیڈیا سرو س کے مطابق یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کی ہے۔ دنیا کو یہ بات یاد دلانے کے لئے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانااس کی ذمہ داری ہے،اس دن مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی۔ دریں اثناء وادی کشمیر اورجموں خطے کے مختلف علاقوں میں اتوار کو مسلسل126ویں روز بھی فوجی محاصرہ اوردیگر پابندیا ں بدستورجاری ر ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج رہے۔ انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز کی مسلسل معطلی کی وجہ سے

طلباء، تاجروں، ڈاکٹروں اور مریضوں سمیت معاشرے کے ہرطبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ امیر محمد شمسی کی قیادت میں جموں کے مسلمان رہنماؤں پر مشتمل وفد جموں خطے کے اہم شہروں کے دورے کے دوران کٹھوعہ پہنچاہے۔ کٹھوعہ پہنچنے پر جموں وکشمیر یونائیٹڈپیس موومنٹ کے رہنما اورسابق کٹھ پتلی وزیر بابو سنگھ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ بابو سنگھ نے وفد سے

گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بی جے پی حکومت کے حالیہ اقدامات پورے بھارت میں فرقہ وارانہ رجحانات اور بدامنی میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ظفربنگش کی قیادت میں کینیڈا کے انسانی حقوق کے کارکنوں پرمشتمل ایک تین رکنی وفد نے اتوار کو اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینرسید عبداللہ گیلانی،شیخ محمد یعقوب، عبدالمجید میر اور امتیاز وانی نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…