واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے جائز مطالبات کو سْنے اور میڈیا اور اظہار رائے پر حالیہ دنوں میں عاید کردہ پابندیوں کو ختم کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پومپیو نے کہا کہ امریکا عراقی معاشرے کے مسائل حل کرنے کے لیے عراق کی طرف
سے کی جانے والی کسی بھی سنجیدہ کاوش کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر تشدد کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے اکتوبر کے اوائل میں عراق میں ہونے والی تشدد سے متعلق تحقیقات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ عراقی عوام انصاف کے مستحق ہیں اور ذمہ داروں کو جواب دہ ہونا چاہیے۔