حماس، فلسطین اور القدس کو اخوان کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے، صائب عریقات

16  جولائی  2019

ماسکو(این این آئی)تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کے سیکرٹری صائب عریقات نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس پر شدید تنقید کرتے ہوئے تنظیم پر فلسطین اور القدس کو اخوان المسلمون کے لیے قربانی کا بکرا بنانے کا الزام عاید کیا ہے۔روسی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں صائب عریقات نیغزہ کی حکمراں حماس پرکڑی نکتہ چینی کی۔ اْنہوں نے کہا کہ حماس اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے

القدس اور فلسطین کو ایسے ہی قربان کرنا چاہتی ہے جس طرح عبادت گاہوں پرچڑھاوے چڑھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں بھی اخوان کے حامی لوگ اقتدار پر فائز ہوں گے وہ غزہ میں حماس کے اقتدار کی حمایت کریں گے۔ اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ القدس اور قضیہ فلسطین کو اہمیت دی جانی چاہیے کیونکہ القدس اور فلسطین کسی معبد کے لیے قربانی کا جانور نہیں اور نہ ہی انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں صائب عریقات نے کہا کہ یہ فلسطینی قوم کا ایک رِستہ ہوا زخم اور فلسطینیوں کے لیے مصیبت ہے کہ حماس اخوان المسلمون کا حصہ ہے۔ ہم چیخ چیخ کر دنیا کو کہہ رہے کہ القدس اور فلسطین سب سے مقدم ہے۔پی ایل او کے سیکرٹری نے حماس پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم پر اخوان کی بین الاقوامی لیڈر شپ کے فیصلے مسلط کرنے کے بجائے عوام کی رائے کا احترام کرے۔ میں حماس سے کہتا ہوں کہ آپ فلسطینی قوم کا حصہ ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ 12 اکتوبر 2017ء کو مصر کی نگرانی میں طے پائے قومی مصالحتی معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…