پیرس کے تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل میں خوف ناک آتش زدگی سے شدید نقصان، لاٹ گر گئی

16  اپریل‬‮  2019

پیرس (این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل میں لگی خوف ناک آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ۔آگ سے تیرھویں صدی کی اس تاریخی عمارت کی چھت اور بالائی حصے کو نقصان پہنچا ہے اور اس کی مخروطی لاٹ گرگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ آگ لگنے کے بعد اس کی لاٹ عمارت کے ایک جانب لڑھک گئی تھی۔

اور پھر وہ جلتی ہوئی چھت پر گئی تھی۔فرانسیسی حکام نے منگل کو علی الصباح بتایا کہ کیتھڈرل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کئی ایک تاریخی نوادر کو بچا لیا گیا ہے۔فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اس تاریخی کیتھڈرل کے سامنے کے حصے اور ٹاوروں کو بچانے پر آگ بجھانے والے عملہ کی تعریف کی اور کہا کہ بدترین واقعہ کو رونما ہونے سے روک لیا گیا ہے۔انھوں نے نوترے ڈیم کی تعمیرِنو کے لیے بین الاقوامی سطح پر رقوم اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے کا وعدہ کیا ۔انھوں نے کہاکہ نوترے ڈیم ہماری تاریخ ہے، ہمارا ادب ہے ،یہ ہمارا تشخص ہے۔اسی جگہ پر ہم اپنے عظیم تر لمحات میں رہے ہیں۔جنگوں اور آفات سے آزادی تک ، یہ ہماری تاریخ ہے اور یہ جل گئی ہے۔مجھے معلوم ہے کہ اس سے ہمارے بہت سے فرانسیسی بہت دل گرفتہ ہوئے ہیں۔کیتھڈرل میں خوف ناک آتش زدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے اپنا قوم سے خطاب منسوخ بھی کردیا ہے۔وہ سوموار کی شب یہ تقریر کرنے والے تھے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ حکام کا کہنا تھاکہ اس گرجا گھر کے بالائی حصے میں 60 لاکھ یورو کی لاگت سے تزئین نو کا کام جاری تھا۔فرانسیسی میڈیا نے پیرس فائر بریگیڈ کے حوالے سے کہا کہ اس آگ کا ممکنہ طور پر اسی تزئین نو کے کام سے تعلق ہے۔میڈیا کی اطلاعات کے مطابق رومن کیتھو لک کے اس گرجا گھر کی چھت پر آگ لگنے کے بعد شعلے اور زرد رنگ کا دھواں بلند ہونا شروع ہوگیا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں اور چار سو سے زیادہ فائر فائٹرآگ کو تمام عمارت اور بالخصوص سامنے کے حصے تک پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔تاہم دن کے مصروف اوقات میں آگ لگنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں دقت

پیش آئی ۔یادرہے کہ نوترے ڈیم کا سنگ بنیاد 1163 عیسوی میں پوپ الیگزینڈر سوم نے رکھا تھا اور اس کی عمارت تیرھویں صدی میں مکمل ہوئی تھی۔اس کے خوب صورت عمارتی ڈھانچے ، ٹاورز اور لاٹ کی وجہ سے اس کو فنِ تعمیر کا شاہکار اور فرانس کی ایک اہم مذہبی اور ثقافتی علامت سمجھا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…