جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

الجزائر میں گدھے اور خچر کے گوشت کی درآمد کی اجازت پر تنازعہ

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجریا(این این آئی)الجزائر کی حکومت نے خچّر اور گدھے کے گوشت کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ اس فیصلے نے الجزائر کے لوگوں میں وسیع پیمانے پر تنازعہ پیدا کر دیا ہے جو یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کی معاشرے کی غذائی عادات اور رواج کے منافی مواد درآمد کرنے اور غیر نافع چیزوں پر نقدی برباد کرنے کا کیا فائدہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کی

وزارت تجارت نے اپنے حالیہ فیصلے میں کئی اشیاء کی درآمدات پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ان میں گدھے اور خچر کا تازہ اور منجمد گوشت بھی شامل ہے۔الجزائر میں سوشل میڈیا پر حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے شدید غم و غصے کی لہر کے علاوہ تضحیک آمیز تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے استفسار کیا کہ گدھے اور خچر کے گوشت کے بجائے مریضوں کے لیے ناپید دوائیں اور شہریوں کے لیے فائدہ مند چیزیں درآمد کیوں نہیں کی جا رہی ہیں؟ایک اور تبصرے میں حیرت کا اظہار کیا گیا کہ الجزائر کے اندر خچر اور گدھے کا گوشت دستیاب ہونے کے باوجود حکومت اس کی درآمد پر نقد مالی رقوم کیوں خرچ کر رہی ہے۔مقامی میڈیا نے وزارت تجارت کے ایک ذمے دار ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ گدھے اور خچر کا گوشت بعض شکاری جانوروں کی خوراک میں استعمال ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ الجزائر میں اْن ایشیائی ریستورانوں کے لیے بھی ضروری ہے جہاں چینی اور کوریائی مقیم باشندوں کی خصوصی توجہ ہوتی ہے۔حالیہ عرصے میں الجزائر کے بازاروں میں بڑی مقدار میں گدھے کے گوشت کا انکشاف ہوا جو گائے کا گوشت قرار دے کر انسانی استعمال میں لایا جا رہا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے گشت کے دوران گدھوں اور خچروں کے خفیہ مذبح خانوں پر چھاپا مار کر ان کا گوشت قبضے میں لے لیا جو ریستورانوں اور قصائی کی دکانوں پر تقسیم کیا جانا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…